جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کاجنگی جنون بھی پاکستان کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔۔۔! وطن عزیز نے اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی جارحیت کا جواب پاکستان کے بانڈز خرید کر غیرملکی سرمایہ کاروں نے دیدیا۔ پاکستانی اسلامی بانڈز میں ہدف سے چار گنا بڑھا۔ پچاس کروڑ ڈالر ٹارگٹ کے بجائے دو ارب چالیس کروڑ کی دیکھی گئی۔ حکومت نے ایک ارب ڈالر کے بانڈز فروخت کر دئیے۔ ان بانڈز کی میعاد پانچ سال ہو گی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ان بانڈز پر شرح منافع کم ترین سطح پر ہو گا۔ پہلے بانڈز پر شرح منافع چھ سے آٹھ اعشاریہ 25 فیصد تھا جبکہ ان بانڈز پر شرح منافع 5.15 فیصد ہونے کی امید ہے۔
دوسری جانب چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈک بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے 7اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا۔نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے جولائی میں 40 فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو 21 اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال 25 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…