اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت کا ہے جس میں تیز ی سے کمی لانے کیلئے پاکستان زبردست اقدامات کر رہا ہے ۔ اس سب میں پاکستان کو ایک ایج یہ بھی حاصل ہے کہ اس معاملے میں پاکستان کی بھرپور مدد کیلئے چین جیسا عظم دوست ملک بھی موجود ہے ۔ اب تازہ ترین ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے قریب واقع بھکھی پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ فروری 2017 میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ درآمد شدہ آر ایل این جی گیس سے چلنے والا یہ پلانٹ یومیہ 1180 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔پلانٹ پر پنجاب حکومت کے 82 ارب روپے اٹھ رہے ہیں اور 27 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو جائے گا۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت متعدد پاور پلانٹ لگا رہی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بھکھی پاور پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس کا پہلا پیداواری یونٹ فروری 2017ء میں 388 میگاواٹ بجلی دینا شروع کر دے گا، جبکہ دسمبر 2017 تک 1188 میگاواٹ ملنا شروع ہو جائیں گے۔پلانٹ پرکام کرنے والے چینی انجینئرز کاکہنا ہے کہ یہ دنیا کا بہترین جرمن گیس پلانٹ ہے اورسستی بجلی پیدا کرے گا۔چینی انجینئرز نے بہترین سیکیورٹی اور دیگر امور میں تعاون پر حکومت کا شکریہ اداکیا۔ انجنیئرز کا کہنا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ گیس اور ڈیزل سے چلے گا۔پلانٹ پرمجموعی طور پر 32 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔بھکھی پاور پلانٹ سے توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی تکمیل سےلوڈشیڈنگ میں 2سے تین گھنٹے کمی آئے گی۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا‘ کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کے لئے بجلی کی قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔کے الیکٹرک اور 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا،بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔تفیصلات کے مطابق بدھ کو نیپرا نے ماہ اگست کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2.56 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاہے ۔ کے الیکٹراک کے مطابق یہ سہولت ان عوام کیلئے ہے جن کی یونٹ میں 300سے زائد ہوتیں ہیں۔ اس کا فائدہ 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والی عوام نہیں اٹھا سکے گی ۔
چین آپ کا شکریہ ۔۔۔پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔۔۔ عوام کو اسی خبر کا تو انتظار تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































