منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

چین نے امریکہ میں پنجے گاڑ لیے, بڑ ا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)2015میں چین کی جانب سے امریکہ میں 8ارب 2کروڑ 90لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی.امریکہ میں چین کی کل براہ راست سرمایہ کاری کا 5.5فیصد ہے۔امریکہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری نے تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،2015میں چین کی جانب سے امریکہ میں 8ارب 2کروڑ 90لاکھ امریکی ڈالر کی براہ راستسرمایہ کاری کی گئی،یہ سرمایہ کاری چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 5.5فیصد ہے،چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق 2015میں امریکہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔جس کے مطابق 2015میں چین کیجانب سے امریکہ میں براہ راست سرمایہ کاری سے تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،چین کی جانب سے امریکہ میں8 ارب 2کروڑ 90لاکھ امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی،یہ سرمایہ کاری چین کی براہ راست کل غیر ملکی سرمایہ کاری کا 5.5فیصد ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب دنیا میں فولاد کی پیداوار اور کھپت والے سب سے بڑے ملک چین میں فولاد کی قیمتیں گذشتہ ہفتے تیزی سے بڑھ گئیں ، قیمتوں میں یہ اضافہ مارکیٹ جذبات میں قدرے بہتری کی وجہ سے ہوا تا ہم مانگ کم رہی ۔یہ بات تازہ ترین صنعتی اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔فولاد کی صنعت پر نظر رکھنے والے My steel .com کی طرف سے مرتب کئے جانیوا لا کمپوزٹ سٹیل پرائس انڈیکس ایک ہفتہ قبل میں 0.81کے مقابلے میں گذشتہ ہفتے کے 0.81فیصد سے بڑھ کر گذشتہ ہفتے 97.84پوائنٹس ہو گیا ، یہ اعدادوشمار بڑھتے ہوئے مارکیٹ اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہیں تاہم مال برداری کے زیادہ نرخوں اور توقع سے کمزور مانگ نے لین دین کو ڈھانپ دیا ہے ، My steel .com کی رپورٹ کے مطابق قومی دن کی تعطیلات کے بعد فرد سامان میں اضافے کی توقع ہے کیونکہ نئی مصنوعات مارکیٹ میں چھا جائیں گی جس سے فولاد کی قیمتوں پر دباؤ پڑے گا ، چین کی فولاد کی صنعت زیادہ پیداواری گنجائش کی وجہ سے بحران کا شکار ہے ، زیادہ پیداواری گنجائش گذشتہ چند برسوں میں چین کی پیداوار پر اہم روگ بنی ہوئی ہے ، اس شعبے کی منفعت حالیہ مہینوں میں بہتر ہوئی ہے ، ایسا جزوی طورپر گنجائش میں کمی کرنے کی حکومتی کوششوں کی وجہ سے ہوا ہے تا ہم تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ زائد سپلائی اب بھی بہت زیادہ ہے ، چین نے گذشتہ پانچ برسوں میں 90ملین ٹن سے زائد مجموعی گنجائش والے فولاد کے کارخانے بند کر دیئے ہیں اور پیداوار 2020ء تک مزید 100ملین سے150ملین ٹن تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،جولائی تک چین نے رواں سال 45ملین ٹن تک فولاد کی گنجائش میں کمی میں اپنے ہدف کا 47فیصد پورا کر لیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…