پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

وطن عزیز کیلئے شاندار خوشخبری ۔۔۔! اہم اسلامی ملک نے بڑی مشکل حل کر دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ترکی کی کمپنی گلوبل انرجی پاکستان کو سالانہ 13سے 23لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔ پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کیلئے ترکی کی کمپنی گلوبل انرجی اور قطر گیس کے درمیان وزیر اعظم ہاوس میں 20سالہ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔اسلام آبادمیں گلوبل انرجی انفراسٹرکچر کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق معاہدے کی تقریب وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی، جس میں وزیر اعظم بھی شریک ہوئے۔اعلامیئے کے مطابق پاکستان کو ایل این جی سپلائی 2018کے وسط میں شروع ہو گی۔ نجی شعبے کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی فراہمی کا یہ پہلا معاہدہ ہے۔اسی حوالے سے ہونے والی ایک دوسری تقریب میں خطاب سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے نجی شعبے کی طرف سے ایل این جی فراہمی سے متعلق معاہدے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی گیس ضروریات پوری کرنے کیلئے یومیہ ارب مکعب فٹ کی کمی کا سامنا ہے۔نجی شعبے کی طرف سے کیا جانا والا یہ معاہدہ مستقبل میں گیس قلت پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گلوبل انرجی قطر گیس سے خریدی جانے والی ایل این جی پاکستان کے نجی شعبے کو فراہم کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…