اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے رواں ہفتے میں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی سمری ملنے پر فیصلہ کرے گی ، اعلی عہدیدار کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں تقریباً 3روپے فی لیٹر کمی دیکھی جارہی ہے جس کا فائدہ اب عوام کو دیا جائے گا اور اس کا فیصلہ اجلاس میں بھی کیا گیا تھا ، اوگرا حکام نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کی جارہی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی ، اس کا فیصلہ 30ستمبر کو سنایا جائے گا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے رائیونڈ مارچ سے بھی پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی ۔