لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے چین اور بھارت کو عالمی سرمایہ کاری میں پیچھے چھوڑ دیا، تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومتی پالیسی کے نتائج ہر سطح پر محسوس کئے جارہے ہیں۔صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے تاجر اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، وژن 2025ء صنعتی و اقتصادی ترقی، اعلیٰ تعلیم کا فروغ، سائنسی علوم اور انسانی وسائل کی ترویج، ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی و دیگر وسائل کی فراہمی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ایک جامع فریم ورک ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے سے ملک تیزی سے معاشی ترقی کرے گا، بجلی کی 1180 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا، منصوبہ پر 70 فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہوگیا، پاور پلانٹ 60 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے اور جدید مشینری کی بدولت کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، 500-کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ماہرین کاکہناہے کہ بھارت نے بھی سی پیک کے مقابلے کےلئے مغربی ممالک سے ایسامنصوبہ شروع کرانے کےلئے لابنگ کی لیکن ان ممالک نے بھارت کوجواب دیاکہ پاکستان کامحل وقوع ایساہے کہ وہاں ہم بھی سرمایہ کاری کریں گے جبکہ بھارت کے پاس ایسی کوئی زمین نہیں جس سے بین الاقوامی دنیاکوفائدہ ہوسکے ۔
پاکستان اورچین نے بھارت کوپیچھے چھوڑدیا،انڈیاکومغربی ممالک کاٹکاساجواب ،اہم انکشاف سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































