اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2015 جاری کر دی ۔ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس ڈائریکٹری کے اجرا کے موقع پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کہ یہ ایف بی آر کی تیسری ٹیکس ڈائریکٹری ہے۔انہوں نے کہا ڈائریکٹری کے اجرامیں تاخیرتاجروں کے ساتھ مذاکرات کی وجہ سے ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جو پارلیمنٹ اراکین کی ڈائریکٹری شائع کر رہا ہے۔ڈائریکٹری کے اجرا کے لیے کابینہ کی منظوری لی گئی۔اسحاق ڈارنے بتایاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ سے بھی ٹیکس کاٹا جاتا ہے جوارکان پارلیمنٹ گوشوارے جمع کرائیں گے ان کے نام اپ ڈیٹ کردیئے جائیں گے۔ڈائریکٹری کے اعدادوشمارکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 2015 میں 25لاکھ روپے ٹیکس دیا۔شہباز شریف نے 77لاکھ روپے ٹیکس دیا۔عمران خان نے 76ہزار 244روپے ٹیکس ادا کیا۔مولانا فضل الرحمان نے 49ہزار90روپے ٹیکس ادا کیا ۔جہانگیر ترین کے 3کروڑ 76لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔ اس ڈائریکٹری کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا ٹیکس نوازشریف ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز سے زیادہ ہے ۔ حمزہ شہباز نے 63لاکھ 30روپے ٹیکس جمع کرایا۔ اسحاق ڈار نے 39لاکھ13ہزار ٹیکس ادا کیا۔ خواجہ آصف نے 4لاکھ 66ہزار ٹیکس دیا۔ سعد رفیق نے 29لاکھ 57ہزار روپے ٹیکس دیا۔ عابد شیر علی نے 1لاکھ 28ہزار ،دانیال عزیز نے 4لاکھ 21ہزار ٹیکس ادا کیا۔ انوشہ رحمان 78ہزار، طلال چوہدری 47ہزار ، محمود خان اچکزئی نے 17ہزار 331روپے ٹیکس دیا۔ اسد عمر نے 42لاکھ60ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ ایاز صادق نے 13لاکھ 73ہزار ، شاہد خاقان عباسی نے 21لاکھ 38ہزار ٹیکس دیا۔
ایف بی آرنے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2015جاری کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































