فیصل آباد ( آئی این پی) ایف بی آر نے بجلی کے کمرشل صا رفین پر12فیصد ود ہو لڈنگ ٹیکس لا گو کر دیا 20ہزار رو پے سے زائد کی بجلی استعما ل کر نے وا لے صارفین اس کی زد میں آئیں گے تا جروں نے بجلی کے بلوں پر ود ہو لڈ نگ ٹیکس مسترد کر دیا فیصلہ وا پس نہ لیا گیا تو احتجاج کر یں گے تا جر تنظیمیں تفصیلات کے مطا بق ایف بی آر نے بجلی کے کمرشل صارفین اور تا جروں کے خلاف شکنجہ کس دیا بجلی کے کمرشل صا فین جو 20 ہزار سے زا ئد بجلی استعما ل کر یں گے وہ اس پر 12فیصد ود ہو لڈ نگ ٹیکس بھی ادا کر یں فیسکو ریجن کے 18اضلاع میں3لا کھ 56ہزار کمع شل صا رفین ہیں جن سے ما ہا نہ 85کروڑ54 لا کھ رو پے جمع ہو نگے اس سے پہلے ایف بی آر نے تا جروں اور صنعتکاروں پر بنک سے رقم نکلوا نے پر ود ہو لڈنگ ٹیکس عا ئد کیا تھا جسے وا پس لینا پڑا تھا اس فیصلے کے بعد مختلف تا جر تنظیموں کے نما ئندوں نے کہا کہ تا جر اور بجلی کے کمرشل صارفین پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہو ئے ہیں مزید ٹیکس انکی برداشت سے با ہر ہے حکو مت نے بجلی کے بلوں پر عا ئد ود ہو لڈ نگ ٹیکس کا فیصلہ وا پس نہ لیا تو احتجاج کر یں۔