اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ساؤتھ افریقہ اور جرمنی جانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ دویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہونے والی ’’19 ویں افریقہ کام‘‘ کی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 26 اگست 2016 ء تک درخواستیں طلب کرلیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 15 نومبر 2016 ء کو ہوگا جس میں بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس انٹیلی جنس، سی آر ایم سلوشنز، ہارڈوئیرز، نیٹورکس، کنزؤمر ٹیکنالوجی سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی نمائش تین روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر 2016ء کو اختتام پذیر ہو گی اس حوالے سے مزید معلومات کیلئے ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی ااستفادہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے( ٹی ڈے اے پی) نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’فروٹ لاجسٹکا‘‘ میں شرکت کیلئے 15اگست 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش کا آغاز 8 فروری 2017ء کو ہوگا۔ جس میں تازہ پھل ‘ سبزیاں ‘ خشک پھل ‘ ارگینک مصنوعات ‘ مصالحہ جات ‘ جمے ہوئے پھل اور سبزیاں اور پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کے آلات وغیرہ کے برآمد کنندگان شرکت کرسکتے ہیں ۔ نمائش میں شرکت سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی جس سے قومی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ عالمی نمائش کا انعقاد 8تا 10فروری 2017ء کو برلن میں ہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…