کراچی(این این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 53 ہزار 150 روپے ہو گئی ۔ جنوری سے اب تک فی تولہ سونا 8 ہزار 850 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1359 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 53 ہزار 150 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 45 ہزار 557 روپے کا ہو گیا ہے ۔ واضع رہے کہ جنوری سے اب تک سونے کی قیمت میں 8850 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق فیڈرل ریسو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ نہ کیے جانے کے حالیہ اعلان کے باعث سرمایہ کار اب ڈالر کی خریداری کے بجائے سونے کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سونا ایک بار پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں کو ایک اور گیئر لگ گیا،جنوری سے اب تک اتنا اضافہ کہ وہم و گمان میں بھی نہ تھا، جان کر پہلے ہی سونا نہ خریدنے والے پشیمان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا



















































