منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ایشیئن ٹائیگر کا درجہ حاصل کر لیا،عالمی ادارے کا اعتراف،زبردست انکشافات

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایشیئن ٹائیگر کا درجہ دوبارہ حاصل کر لیا۔ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو خطے کی بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 15 فیصد اضافے اور سالانہ نمو کے ساتھ ٹائیگر سٹیٹس حاصل کیا ہے۔ بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ پاکستانی معیشت مضبوط اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے جو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے۔ بلوم برگ کی جانب سے جاری ہونے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے 15 فیصد ترقی کی ہے جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات میں بہتری، حکومت کی اصلاحات اور نجکاری پروگرام سمیت دیگر معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2008 میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی درجہ بندی میں کمی کر کے اسے فرنٹیئر سٹیٹس دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں جب کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار امریکہ ا اور چین سے باہر نئی مارکیٹ تلاش کررہے ہیں اور ان کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں اقتصادی استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافے سمیت ترسیلات زرمیں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا دوسری جانب برطانوی ادارے ’’بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل‘‘ ریسرچ (بی ایم آئی ریسرچ) نے پاکستان کو مستقبل قریب کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کیا ٗ بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی نے اس رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل سیکٹرز بھی تیزرفتار ترقی کریں گے ٗ توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے نمایاں طور پر بڑھے گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…