منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی کمپنی258ملین ڈالر کے عوض ترک کمپنی کے حوالے

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی ) گھریلومصنوعات بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی آرسیلک اے ایس نے پاکستانی کمپنی ڈالینس کو عالمی مارکیٹ میں وسعت دینے کے لیے 258 ملین ڈالر کے عوض خریدنے کا اعلان کردیا۔ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ آرسیلک کے ساتھ اس سودے میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے چھٹے بڑے ملک کو معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔شرائط کی منظوری کی صورت میں کمپنی کی حوالگی 2016 کے اختتام تک متوقع ہے۔ڈالینس کی بنیاد پرائیویٹ کمپنی کے طور پر 1980 میں کراچی میں رکھی گئی تھی، اس کے دو پیداواری یونٹ کراچی اور حیدرآباد میں قائم ہیں جہاں 3 ہزار کارکن مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ ڈالینس ریفریجریٹر، آئرکنڈیشنرز، مائیکرویواونز، واشنگ مشین اور فریزر تیار کرتا ہے۔ڈاولینس نے سال 2015 میں 221 ملین ڈالر کا سرمایہ حاصل کیا۔کوس ہولڈن کے چیف ایگزیکٹیو لیونٹ کیکراوگلو کا کہنا تھا کہ آرسیلک نے پاکستان میں عالمی معاشی اسٹریٹجی کے پیرائے میں اہم سرمایہ کاری کی ہے اور یہ سرمایہ کاری پاک ترک معاشی تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاولینس کے ہمارے گروپ میں شمولیت سے ہم پاکستان میں مضبوط معیشت کے لیے مضبوطی سے پنجے گاڑھیں گے۔کوک ہولڈنگ کے کنزیومر ڈیورایبلز گروپ کے صدر فاتح ایبک لی اوگلو کا کہنا تھا کہ پاکستان 2 سوملین آبادی کے ساتھ دنیا کا چھٹا گنجان ملک ہے، باالخصوص اس کی نوجوان آبادی اور مضبوط ہوتی معیشت اس کو خطے کی مارکیٹ کا اہم حصہ بنا دیتی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…