بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

عید کی آمد سے قبل پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری, ایسی چیز دریافت کہ پاکستان کے وارے نیارے ہو جائیں گے

datetime 2  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے عید کی آمد سے قبل بڑی خوشخبری۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی ماہرین نے ایک ہی ہفتے میں سندھ میں دوسرا بڑا تیل کا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صرف ایک ہفتے کے دوران سندھ میں تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دریافت صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھودے گئے آزمائشی کنویں ’’بِٹ رِزم ویسٹ زیرو ون اے‘‘ سے ہوئی جب کہ او جی ڈی سی ایل کے سیکریٹری احمد حیات لک نے بتایا کہ اس کنویں سے روزانہ 290 بیرل خام تیل اور 43 لاکھ معیاری مکعب فٹ قدرتی گیس یومیہ حاصل کی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں موجود تیل کے تمام ذخائر پر کام کیا جائے تو پاکستان توانائی بحران حل کرنے میں نہ صرف کامیاب ہو جائے گا بلکہ تیل و بجلی در آمد بھی کر سکے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے اجلاس میں بتایا تھا کہ تیل و گیس کے 4 ذخائر صوبہ سندھ اور 2 صوبہ خیبر پختونخوا میں دریافت ہوئے ہیں اور دریافت کی رو سے خیبرپختونخوا سے 31.6 ملین کیوبک فٹ گیس اور 339 بیرل روزانہ تیل نکالا جائے گا جب کہ سندھ سے 2,020 بیرل تیل روزانہ اور 18.5 ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…