کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عید سے قبل ہی کراچی میں اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ کمرشل بینکوں نے مر کزی بینک کی ہدایات کو نظر انداز کیا تو عوام پیسوں کیلئے بینکوں کے دھکے کھانے لگے۔ان مشینوں کی خرابی کی وجہہ ان سے زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشن یا کمرشل بینکوں کی سست روی ہے۔کہیں اے ٹی ایم مشینیں آؤٹ آف آرڈر ہوچکی ہیں تو کہیں چلنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز اوراہم شاہراہوں پرقائم کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کا خراب یا بند ہونا عام سی بات بن چکی ہے‘ اس وقت بھی اطلاعات کے مطابق 70 فیصد سے زائد اے ٹی ایم مشینیں خراب اور رقم نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو منہ چڑا رہی ہیں۔ اورعیدالفطرمیں جب عوام کورقم نکالنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے اے ٹی ایم مشینز کی ناکارہ ہونا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ عوام کے مطابق عید کی خوشیاں رقم کی دستیابی سے منسلک ہیں۔لیکن خدشہ ہے کہ بینکوں سے ٹرانزیکشن کے عمل میں رکاوٹ اس میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی نہ کردے۔
پیسے نہیں ملیں گے‘عید کی خوشیاں پھیکی پڑگئیں‘ عوام رُل گئے‘ وجہ کیا بنی؟ جانئے
1
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں