منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نئے نو ٹو ں کے شو قین ! کیا عید سے پہلے ایسا بھی ہو سکتا ہے ؟ کسی نے سو چا نہ تھا

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعوام کو نئے کرنسی نوٹ کی فراہمی کے لئے ایس ایم ایس سروس شروع کی تھی تاہم اس سروس کے بند ہونے کے بعد ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر نئے نوٹوں کی بلیک مارکیٹنگ دوبارہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔عید الفطرکے موقع پراسٹیٹ بینک نیعوام کے لیے کرنسی نوٹوں کا حصول آسان بنانے کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کی تھی، اس سروس کے تحت لوگوں نے نئے کرنسی نوٹ حاصل کئے تاہم بڑی تعداد میں لوگ اب بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کا فائدہ منی چینجرزاوران کے کارندے اٹھانے لگے ہیں، یہ مافیا مرکزی بینک سے عوام سے زائد رقم وصول کرکے نئے نوٹ فراہم کررہا ہے۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہرسال کی طرح بولٹن مارکیٹ کی فٹ پاتھ پر نئے کرنسی نوٹوں کا کاروبار زور و شور سے ہورہا ہے، جہاں 10 روپے کے نوٹ کی ایک گڈی 200 روپے ، 20 روپے والی گڈی 300 جب کہ 50 اور100 روپے والی ایک گڈی پر500 روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں نئے نوٹوں کی خرید و فروخت کا کام فین روڈ پر جاری ہے جہاں 10 ، 20، 50 اور 100 روپے والے نئے نوٹوں کی ہرگڈی ہر250 سے 300 روپے وصول کئے جارہے ہیں، راولپنڈی کے راجا بازار میں منی چینجر 10۔ 20 اور 50 والے کرنسی نوٹوں کی گڈی 250 جب کہ فٹ پاتھ پر موجود افراد 300 روپے اضافی وصول کررہے ہیں۔ اسی طرح پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد اور ملتان میں بھی نئے کرنسی نوٹ کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…