منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

معروف کار ساز ادارے کا 30 لاکھ کاریں واپس منگوانے کا اعلان

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا نے بدھ کو دنیا بھر سے اپنی تیس لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ناقص ائیر بیگ اور ایندھن کے اخراج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویوٹا نے ایندھن کے اخراج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے 25 لاکھ سے زائد کاروں کو واپس لینے کا فیصلہ اس اعلان کی چند ہی گھنٹوں کے بعد سامنے آیا جس میں ٹویوٹا نے 15 لاکھ سے زائد کاروں کو ممکنہ طور پر ائیر بیگ میں خرابی کی وجہ سے واپس طلب کرنے کا بتایا تھا۔کاروں کی واپسی کے اس عمل کا تعلق ائیر بیگ فراہم کرنے والی کمپنی تاکتا سے نہیں ہے جو گزشتہ چند مہینوں کے دوران بڑے پیمانے پر کاروں کی واپسی کی ذمہ دار ہے۔ٹویوٹا کمپنی کی ‘پرائیس،’پرائیس ان اور لیکسس سی ٹی 200ایچ’ ماڈل کی وہ کاریں واپس منگوائی جا رہی ہیں جو اکتوبر 2008 اور اپریل 2012 کے درمیان بنائی گئی تھی۔ان گاڑیوں میں نصب ائیر بیگ میں ہوا بھرنے والے کچھ ایک پمپوں میں شگاف پیدا ہو گئے جس کی وجہ سے ڈرائیور اور مسافر سیٹ کی طرف نصب ایئر بیگ جزوی طور پر پھیل سکتے ہیں۔ ٹویوٹا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس نقص کے نتیجے میں ہونے والے کسی جانی ں قصان سے آگاہ نہیں ہے۔پرائیس کے ایک دوسرے ماڈل اور ٹویوٹا کمپنی کے معروف کرولا ماڈل کی گاڑیاں جو 2006 اور 2015 کے درمیان بنائی گئی انھیں بھی واپس لینے کا بتایا گیا ہے۔ٹویوٹا کی طرح کئی دیگر کمپنیوں کی کاروں کو بھی ائیر بیگ کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 10 کروڑ کاروں کو واپس لیا جا چکا ہے۔ ان ں اقص ائیر بیگ کی وجہ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور تقریباً ایک سو زخمی ہو چکے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…