منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سونے کی قیمتوں کی اونچی اُڑان، 2سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی خبر نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا وہی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے فورا بعد اسٹاک اور کرنسی مارکیٹوں میں شدید ترین مندی دیکھی گئی، جس کے برعکس سونے کی قیمتوں میں پانچ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، ہر معاشی بحران میں سرمایہ کار سونے کو ہی محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلا کے ریفرنڈم کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت بائیس فی صد اضافے کے ساتھ، ایک ہزار تین سو بائیس ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔عالمی منڈی میں سونا دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے, ماہرین کے مطابق قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے سے متعلق ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کی حمایت کردی ہے۔نتائج کے مطابق یورپی یونین سے انخلا کی حمایت میں 51.8 فیصد جبکہ مخالفت میں 48.2 فیصد افراد نے ووٹ دیا۔ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے تو پانڈ کی قدر تیزی سے گرنا شروع ہو گئی اور بارہ فیصد تک کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں ایک اعشاریہ تینتیس ڈالر پر پہنچ گئی جو انیس سو پچاسی کے بعد سے پانڈ کی کم ترین سطح ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…