منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پچھلے تین سال کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے 83 ذخائر دریافت ہوئے۔ منگل کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلال احمد ورک کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان محمد ارشد خان لغاری، رانا افضال حسین، میاں طارق محمود، رانا محمد اسحاق خان، رشید احمد خان، نواب علی وسان اور دیگر ارکان کے علاوہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں 6مقامات سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے 50.1ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 2359بیرل تیل پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں نئے لائسنس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو ہدایت کی کہ تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے ا ور اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…