بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ کی یورپی اتحاد سے علیحدگی ،پاکستان کی پریشانی بڑھ گئی،وضاحت طلب

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو برطانیہ کے یورپی اتحاد سے علیحدگی کے بارے میں خدشات ہیں اور انھوں نے اس سلسلے میں لندن سے وضاحت طلب کی ہے۔بی بی سی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ریفرینڈم کے فیصلے کا پاکستان پر اقتصادی اثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی اتحاد کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی جو سہولت دی گئی تھی وہ جاری رہے گی کیونکہ برطانیہ کے یورپ سے الگ ہونے میں دو سال کا وقت لگ سکتا ہے۔ہم نے اپنے ایکسپورٹروں سے کہا ہے کہ جب تک یہ عمل (علیحدگی کا) آگے نہیں بڑھتا، فی الوقت جی ایس پی پلس جاری رہے گا۔ زیرو ریٹنگ بدستور جاری رہے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چونکہ برطانیہ میں سیاسی ابہام بھی ہے اس لیے برطانوی ٹریڈ آفس سے واضح جواب موصول نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات سے متعلق ایک جامع تجزیے کا اہتمام بھی کرے گی۔خرم دستگیر نے کہاکہ جو بات ان کیلئے سب سے زیادہ قابل تشویش ہے وہ یہ ہے کہ پاؤنڈ سٹرلنگ کی قدر میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ اس سے برطانیہ سے امپورٹ کرنے والوں کے لیے مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اب پاکستان سمیت پوری دنیا برطانیہ کے لیے قدرے مہنگی ہوگئی ۔ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کا کتنا فائدہ اٹھایا ہے خرم دستگیر نے کہا کہ اپنی صلاحیت کے مطابق اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ 2013 کے مقابلے میں اب یورپ کی پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اندازاً دو ارب یورو بنتے ہیں۔ یہ ایک صحت مند اضافہ تھاامیگریشن سے متعلق کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم نے امیگریشن کے خلاف جذبات ابھارے ہیں ابھی یہ سب قبل از وقت ہے لیکن برطانیہ میں مقیم لوگ بے یقینی کی صورت حال سے دوچار ہیں ٗجب نئے وزیر اعظم آئیں گے اور اپنے پروگرام کی وضاحت کریں گے تو صورت حال واضح ہوگی ورنہ یہ تعصب والا ماحول بنا ہوا ہے، جو درست نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…