اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سیزن کے دوران آم کی ملکی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال کے دوران صرف 84 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) کے حکام نے کہا ہے کہ اتھارٹی کی کاوشوں سے آسٹریلیا‘ لیبیا ‘ موریطانیہ اور جنوبی کوریا کو 13 سال کے طویل عرصہ کے بعد آم کی برآمدات کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈیوں کو آم کی برآمدات کے باعث جاری سیزن کے دوران آم کی ملکی برآمدات کا حجم ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک بڑھنے کا امکان ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول اور دیہی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔