اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل سیونگ میں ساڑھے سات کروڑ روپے کی مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیشنل سیونگ کے افسران نے اہلکاروں کے نام پر 77.5ملین روپے کے فنڈز غیر قانونی طریقہ سے قومی خزانہ سے نکلوائے ہیں جن کی اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ نیشنل سیونگ کے افسران نے بالترتیب 21.87 ملین اور 55.68 ملین ان گزیٹڈ اہلکاروں کے نام پر ادائیگیاں کی تھی افسران نے یہ ادائیگیاں بینک چیک کے ذریعے تقرری کے طورپر ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے سرکاری دستاویزات میں انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سیونگ کے افسران نے ملازمین کے نام پر ساڑھے سات کروڑ روپے چیک کی بجائے نقد ادائیگیاں کرنے کا دعویٰ فنڈز غبن کرنے کے مترادف ہے اور افسران کے لئے بھاری فنڈز غبن کئے ہیں رپورٹ کے مطابق نیشنل سیونگ مرکزی آفس میں 69ائر کنڈیشنڈ کی خریداری میں مبینہ بھارتی مالی بدعنوانی کی گئی ہے افسران کے لئے کم بولی دینے والی فرم کیلئے خریداری کی بجائے زیادہ بولی دینے والی کمپنی سے ایئر کنڈیشنڈ خریدے ہیں۔