لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ہائی سپیڈ ڈیزل میں کیروسین آئل کی ملاوٹ پر پابندی عائد کر دی‘پابندی کے بعد ڈی سی اوز پیٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر ہائی سپیڈ ڈیزل کا معیار مانیٹرنگ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یہ پابندی ملک بھر سے ہائی سپیڈ ڈیزل میں کیروسین آئل کی ملاوٹ سے متعلق شکایات موصول ہونے پر عائد کی۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کا فرق ہے جس کے باعث اکثر و بیشتر پیٹرول پمپ مالکان ملاوٹ کر رہے تھے اور ملک بھر میں موصول ہونے والی شکایات میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ اوگرا نے کا کہنا ہے کہ اگر ہائی سپیڈ ڈیزل میں کیروسین آئل کی ملاوٹ جاری رہی تو ملک میں کیروسین آئل کی قلت پیدا ہو جائے گی۔اوگرا نے تمام صوبوں کو ہائی سپیڈ ڈیزل میں کیروسین آئل کی ملاوٹ پر پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جبکہ ڈی سی اوز پیٹرول پمپوں پر چھاپے بھی ماریں گے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے معیار کی مانیٹرنگ کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں