کراچی(این این آئی)جولائی کے پہلے 10 دن میں بینک صرف ایک روز کے لئے کھلیں گے،30جون کو جمع ہونے والا چیک 11جولائی سے پہلے کلیئر نہیں ہوگا ، عید کی تیاریوں یا کسی بھی کام کے لیے بینکوں سے جو بھی لین دین کرنا ہے، 30جون سے پہلے پہلے کر لیں۔کیونکہ 30جون کو جمع کرایا جانے والا چیک 11جولائی سے پہلے کلیئر نہیں ہوسکے گا اور اس کی وجہ ہے چھٹیاں۔ جمعہ یکم جولائی کو بینک ششماہی آڈٹ کی وجہ سے بند رہیں گے،2اور 3جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی،5سے 8جولائی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، 9 اور 10جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔صرف 4جولائی کو بینک کھلے گا اور یہ ایک دن 30 جون کو جمع کرائے گئے چیک کے کلیئر ہونے کے لیے ممکنہ طور پر ناکافی ہوگااور چیک کلیئر ہونے کے لیے 11جولائی کا انتظار کرنا ہوگا۔