لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی عوام کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے سے دنیا بھر کامالیاتی نظام متاثر ہو گیا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی145 اسٹاک مارکیٹ اور سونے کی قیمتیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 20کھرب ڈالر ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا کیا یورپی اور عالمی منڈی میں جیسے بھونچال آگیا۔ سب سے زیادہ نقصان سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو ہوا جن کے بیس کھرب ڈالر ڈوب گئے جبکہ پاونڈ سٹرلنگ کی قدر اکتیس سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی گرگئیں اور سونے کی قیمت جاپانی ین اور امریکی ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہو گیا جبکہ برطانوی پاو؟نڈ اوریورو کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔ سونے کی قیمت دو سال کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بارہ سو پینسٹھ اعشاریہ سات پانچ ڈالر فی سے بڑھ کر تیرہ سو ساٹھ اعشاریہ چھ ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔چاندی دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے بعد سترہ اعشاریہ دو چار ڈالر سے سترہ اعشاریہ سات تین ڈالر فی اونس فروخت ہوئی۔ بات کی جائے اسٹاک مارکیٹ کی تو جناب اس کھیل میں لندن سٹاک میں صرف تین اعشاریہ دو فیصد کمی آئی جبکہ فرینکفرٹ اور پیرس سٹاک مارکیٹ کو سات فیصد نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔اٹلی اور سپین میں ایک ہی روز میں بارہ فیصد کمی ہوئی۔ نیویارک ڈائون جونز سٹاک میں چھ سو دس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جاپان کے نکئی سٹاک میں بارہ سو چھیاسی پوائنٹس، کورین کوسپی سٹاک میں اکسٹھ اعشاریہ چار سات، آسٹریلیا کے اے ایس ایکس ٹو ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو سڑسٹھ اعشاریہ پانچ پوائنٹس، چین کے شنگھائی سٹاک میں اڑتیس اعشاریہ تین تین، شین ڑین سٹاک چودہ اعشاریہ چھ اور ہینگ سینگ سٹاک میں چھ سو نو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔دوسری جانب ممبئی سٹاک میں چھ سو چار پوائنٹس جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آٹھ سو اڑتالیس پوائنٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ایک ہی جھٹکے میں عالمی سٹاک مارکیٹیں منہ کے بل جا گریں، کھربوں ڈالر کا خسارہ، کیا ہوا ؟جانئے
25
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں