پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عید کی آمد‘ کتنے لاکھ لوگوں نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کروائی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ سروس2 رمضان 2016ء سے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ نئے نوٹ جاری کرنے والی سروس کا کوڈ 8877 ہے۔یہ سروس ملک بھر میں نامزد کردہ بینکوں کی500 ای برانچز کے علاوہ ایس بی پی، بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر میں بھی مہیا کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک عوام کو آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ اب تک تقریبا13 لاکھ افراد نے بکنگ کوڈ حاصل کئے ہیں جس میں سے 55 فیصد کو مذکورہ بالا برانچز سے نئے کرنسی نوٹ دیئے گئے ہیں۔اس سروس پر عوام نے ایک مرتبہ پھر بھرپور ردعمل ظاہر کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی ای برانچز بکنگ کی حد کو توقع سے پہلے ہی چھو چکے تھے، تاہم مزید افراد کو سہولت دینے کے لئے ان ہی برانچوں کی زیادہ زیادہ حد کو بڑھا دیا گیا ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ افراد جنہیں بکنگ کوڈ جاری کئے جا چکے ہیں وہ عید الفطر 2016ء4 سے قبل بقیہ کام کے دنوں میں نئے نوٹ حاصل کر لیں، اس سہولت کو25 جون 2016ء4 بروز ہفتہ رات 12 بجے سے بند کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد کوئی بکنگ کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ8877 پر ایس ایم ایس بھیجنے سے گریز کریں۔ایس بی پی اور ایس بی پی۔ بی ایس سی، ملک بھر کے 116 شہروں میں اس اقدام کو کامیاب بنانے پر کمرشل بینکوں کے کردار اور عوام کے مشکور ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…