پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

دولت کا کنٹرول کس کے پاس ہے ؟ جان کر یقین نہیں آے گا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کیپ جیمینی نامی فنانس کمپنی نے کہاہے کہ دنیا کی دولت کا کنٹرول شمالی امریکہ، یورپ یا دیگر خطوں کے بجائے ایشیا کے کروڑ پتیوں کے ہاتھ میں ہے۔ایک فیصد افراد کی دولت 99 فیصد کے برابرہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 2015 چین، جاپان کے کروڑ پتی افراد کی دولت میں دس فیصد اضافہ ہوا، 30 سال قبل کی نسبت کروڑ پتی افراد کی دولت میں چار گنا اصافہ ہوا ہے اور اب یہ 600 کھرب ڈالر ہو گئی ہے۔کیپ جیمنی کے مطابق اس دولت میں 2025 تک 1000 کھرب ڈالر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
کیپ جیمینی کا کہنا تھا کہ ایشیا میں نمو مالیاتی خدمات اور صحت کے شعبے کی وجہ سے ہوئی۔کیپ جیمنی نے کہا کہ اگر ماضی کی طرح معاشی نمو جاری رہی تو ایشیا پیسیفک خطہ اگلے دس برسوں کے دوران ایک نمایاں طاقت رہے گا۔ایشیا کے کروڑ پتی افراد کے پاس شمالی امریکہ کے کروڑ پتی افراد کے 160 کھرب ڈالر پر مشتمل اثاثوں کی نسبت 174 کھرب ڈالر پر مشتمل دولت ہے ۔ا
گرچہ امریکہ اب بھی کروڑ پتی افراد کی تعداد کے لحاظ سے 45 لاکھ 45 ہزار افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے باوجود امریکہ کے بازارِ حصص کی بری کارکردگی کی وجہ سے شمالی امریکہ میں مارکیٹ گذشتہ برس 2.3 فیصد تک سست رہی۔یورپ میں کروڑ پتی افراد کی دولت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہاں سب سے آگے سپین ہے باوجود اس کے کہ وہاں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔برطانیہ ان ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں انفرادی اثاثوں کی قیمت سب سے زیادہ ہے، اگرچہ اس بار اس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔لاطینی امریکہ میں موجود کروڑ پتی افراد کے اثاثوں میں 3.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔دنیا بھر میں گذشتہ برس کروڑ پتی افراد کی دولت میں چار فیصد اضافہ ہوا تھا۔اس سال کے آغاز میں آکسفیم نے کہا تھا کہ دنیا کے ایک فیصد امیر ترین افراد کے پاس پوری دنیا جتنی دولت ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…