بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کیلئے ملکی بینکوں سے کتنے ارب روپے کا قرض لیا گیا ؟ اہم انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قومی منصوبوں میں سے سب سے زیادہ قرضہ نیلم جہلم پاور پروجیکٹ نے 100 ارب روپے حاصل کیا ہے ہائیڈرو پاور منصوبہ کے لئے 100 ارب روپے کا قرضہ 16 ملکی بنکوں سے لیا گیا ہے جس میں سے نیشنل بنک آف پاکستان نے 35 ارب روپے کا قرضہ دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور منصوبہ نیلم جہلم پروجیکٹ سے 969 میگاواٹ توانائی حاصل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے کے لئے 100 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے جو کہ ملک بھر میں واحد قومی منصوبہ ہے جس کے لئے اتنی بڑی رقم قرضہ کے طور پر حاصل کیا گیا ہے یہ قرضہ کی رقم ملکی بنکوں سے لیا گیا ہے جس میں نیشنل بنک آف پاکستان الائیڈ بنک ، حبیب بنک ، یونائٹیڈ بنک ، بنک الفلاح ، میزان بنک ، فیصل بنک ، بنک آف پنجاب ، بنک اسلامی پاکستان ، عسکری بنک ، بنک الحبیب ، بنک آف خیبر ، دبئی اسلامک بنک ، پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی اور پاک چین انویسٹمنٹ شامل ہیں نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے ذریعے 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو گی اور اس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے پاکستان کے قومی منصوبوں میں سے واحد بڑا منصوبہ ہے جس نے ملکی بنکوں سے 100 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے ہیں اور یہ قرضہ سکوک ، بانڈز اور منی پیپرز کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…