پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کا 50کروڑ ڈالر کا معا ہد ہ طے لیکن کس کے ساتھ ؟ جانئے

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالیاتی شعبے میں تمام اصلاحات مکمل کرلی ہیں، معاہدے میں 42 کروڑ ڈالر کی گارنٹی بھی شامل تھی، رقم ملنے سے روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا، رقم ملنے سے سٹیٹ بینک پر اندرونی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گاجبکہ عالمی بینک کے قائمقام ڈائریکٹر انتھونی کولسٹ نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کے معترف ہیں، پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی معاشی تعاون جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 50کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نے دستخط کئے جبکہ عالمی بینک کے قائمقام ڈائریکٹر انتھونی کولسٹ نے دستخط کئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مالیاتی شعبے میں تمام اصلاحات مکمل کرلی ہیں، معاہدے میں 42 کروڑ ڈالر کی گارنٹی بھی شامل تھی، عالمی بینک کے بورڈ نے پاکستان کیلئے رقم کی منظوری دی، رقم ملنے سے روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا، رقم ملنے سے سٹیٹ بینک پر اندرونی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا،30جون تک توقع ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر 22ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے،2012 میں پاکستانی معیشت غیر مستحکم تھی،2012 میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی بینک کے قائمقام ڈائریکٹر انتھونی کولسٹ نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کے معترف ہیں، پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی معاشی تعاون جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ عالمی بینک یہ رقم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے دے رہا ہے، کاروباربہتر ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، عالمی بینک پہلے بھی پاکستان کو معاشی شعبے کی بہتری کیلئے ایک ارب ڈالر دے چکا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…