اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹیل ملز کی بندش کو ا یک سال مکمل ہوگیا بندش سے اب تک 24 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔اسٹیل ملز لیبر یونین نے عید سے قبل ملازمین کو 4 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کردیاسال2014 اور 2015 کے آڈٹ اکاؤنٹس کا معاملے پر بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ نجکاری کے لئے کئے جانے والے اہم فیصلے زیر غور آئینگے۔پاکستان اسٹیل لیبر یونی کے صدر ظفر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو گیس سپلائی جون 2015 سے بند ہے جس کو اب ایک سال گزر گیااور اس سے اسٹیل ملز کو 24 ارب روپے کا نقصان ہوچکاہے۔ظفر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل ملازمین کو 4 ماہ کی تنخواہیں دی جائیں۔ اسٹیل ملز لیبر یونین نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز چلانے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو عید کے بعد سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔