پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،تیز رفتار بس سروس کے اجراء کااعلان

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمدخان وزیر نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17 کے صوبائی بجٹ میں دیگر شعبوں کی طرح ٹرانسپورٹ کو بھی نمایاں اہمیت دی گئی ہے، موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی بڑے منصوبوں کے لئے بجٹ میں کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔آج کے بے ہنگم ٹریفک کو قابوکرنے کے لئے حکومت وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں دیرپا اورپائیداراقدامات کے ضمن میں ٹریفک اژدھام کو کنٹرول رکنے کے لئے ٹرک ٹرمینل اورجدید بس ٹرمینل کے قیام کے علاوہ عوام کو جدید اوربین الاقوامی معیار کے مطابق سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی نجی اداروں کے اشتراک سے تیز رفتار بس سروس کے اجراء کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ان منصوبوں پرعمل درآمد کیلئے بجٹ 2016-17 میں تقریبا8 منصوبوں کے لئے 18 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمدخان وزیر نے کہا کہ دسمبر 2017 تک پشاور میں جدید بس شروع کردی جائیگی ۔واضح رہے کہ ان بسوں کے لئے علیحدہ روٹ کاتعین کیاگیا ہے اورانشاء اللہ اس منصوبو ں سے پشاور میں ٹریفک کادباؤ کافی حد تک کم ہوجائیگا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…