بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

12اشیاء، جن کی اسمگلنگ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)اسمگلنگ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی،ایف بی آر کی خفیہ ررپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کوصرف اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 270ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔پاکستان کی سرحدوں پے الگ سے کاروبار جگ مگا رہا ہے،مگر یہ کاروبار پاکستان کی معیشت کودیمک کی طرح چاٹ رہا ہے،جی ہاں ،ایف بی آر کی خفیہ رپورٹ بتاتی ہے کہ سالانہ اسمگلنگ کی مد میں پاکستان کو 270ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔یہ رقم کتنی اہم ہے آپ خود اندازا لگا لیجئے،پاکستان کو کیری لوگر بل کی مد میں سالانہ 150ارب روپے ملتے تھے،آئی ایم ایف کے بے تحاشا مطالبات کو مان کر اور ان کی ڈکٹیشن سے پاکستان کو سالانہ 200ارب روپیکا قرض ملتا ہے،مگر صرف اسمگلنگ سے ہونے والا نقصان 270ارب روپے کا ہے، یعنی پاکستان کے کل سالانہ ترقیاتی بجٹ کا آدھا،یہ تو ہے پہلا نقصان۔اسمگلنگ کا دوسرا نقصان اسمگل ہونے والی اشیا کی مارکیٹ میں کم نرخوں پر فروخت کی وجہ سے مقامی صنعتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، محصولات کی مد میں ہونے والا نقصان کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ہورہا ہے۔رپورٹ میں جن 12اشیا کی اسمگلنگ کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں ٹائروں کی اسمگلنگ سے سالانہ 12ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان موبائل فون کی درآمد سے 150ارب روپے ہے، اس کے علاوہ ٹیلی ویژن کی اسمگلنگ سے91کروڑ روپے، چائے سے 8ارب روپے، سگریٹ سے تین ارب روپیسالانہ کا نقصان ہوتا ہے۔اسٹیل شیٹ سے 11ارب 50کروڑ، پیٹرول سے 85ارب روپے اور فیبرک کی غیر قانونی درآمد سے 26کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہیجبکہ گاڑیوں کی اسمگلنگ سے 17ارب 50 کروڑ روپے اور پرزہ جات کی اسمگلنگ سے 19 ارب روپے کا سالانہ نقصان ہو رہاہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان میں اسمگلنگ جی ڈی پی کا تقریبا چار فی صد ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…