گوادر (این این آئی)گوادر میں صنعتی زون کے قیام سے 40 ہزار سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ایک انٹرویومیں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جماالدینی نے کہا کہ گوادر میں 10 مربع کلومیٹر کے رقبہ پر خصوصی صنعتی زون پر 2 ارب ڈالر کی لاگت سے ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہے جو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنی گوادر میں صنعتی زون پر سرمایہ کاری کررہی ہے جس سے زون میں بنیادی ڈھانچے ،بجلی ،پانی و گیس سمیت دیگر سہولتوں میں فراہمی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے مخصوص صنعتی علاقے میں چین،مشرق وسطیٰ،یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار3 سو سے زائد کارخانتوں کے قیام کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس سے صرف گوادر کے ساحلی شہر میں چالیس ہزار سے زائد روز گار کے نئے مواقع پید اہوں گے جس سے بے روزگاری کے خاتمے اور ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں