کراچی(این این آئی)پاک بھارت’’بڑی ڈیل‘‘ ہوگئی،پاکستان سے بھارت کو روئی کی برآمد کے ڈھائی ہزار ٹن کے سودے طے پاگئے ۔ بھارت میں روئی کی بڑھتی قیمتوں پر مزید برآمدی سودے ہونے کا امکان ہے۔کاٹن جنرز فارم کے چیئرمین احسان الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بھارت کو روئی کی برآمد شروع ہوگئی ہے ۔ تقریبا ڈھائی ہزار ٹن کے روئی کے سودے 69 سے 72 سینٹس فی پاونڈ میں طے پائے ہیں اور یہ کنساٹمنٹ کراچی سے جلد روانہ کی جائے گی ۔احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی اعلی کوالٹی اوربھارت میں روئی کی بڑھتی قیمتوں پر مزید برآمدی سودے ہونے کا امکان ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں