پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نئی موٹروے کس شہر سے کس شہر تک ؟معاہدہ طے پاگیا،دس کروڑ ڈالر بھی منظور

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو شورکوٹ تا خانیوال ایم فور موٹروے کی تعمیر کے لئے 10کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت شورکوٹ خانیوال موٹروے کے 64کلومیٹر حصہ کی تعمیر کے لئے 100ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ورنرلیپیک نے معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکئی ژانگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ علاقائی رابطے کے دیگر اقدامات پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے درمیان پہلی کوفنانسنگ قائم کی گئی ہے۔ اے آئی آئی بی رواں ماہ بورڈ کی منظوری کے بعد 100ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ایف آئی ڈی نے بھی اس منصوبہ کے لئے 34ملین کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…