پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

8سال بعد پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ 8سال بعد پاکستان کا ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں دوبارہ شامل ہونے سے معیشت ترقی کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں شامل ہونے کے پہلے ہفتے ہی پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب62ارب 22کروڑ 93لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور سٹاک مارکیٹ انڈیکس پہلی بار 38776 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔اس اہم مثبت پیش رفت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کی معیشت پر اعتماد میںاضافہ ہوگا اور وہ زیادہ دلچسپی سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کرینگے۔
راجہ عدیل نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مورگن سٹیٹلی کیپٹل انٹرنیشنل انڈیکس کی ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میںشامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری اسٹاک مارکیٹ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور پاکستان معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے۔راجہ عدیل نے کہا کہ ایم ایس سی آئی ابھرتی مارکیٹوں کا انڈیکس ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا انڈیکس ہے اور پاکستان کی اس انڈیکس میں شمولیت سے ہماری سٹاک مارکیٹ مزید مضبوط ہوگی اس پیش رفت سے کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ سٹاک مارکیٹ پر درج ہونے والی کمپنیاں مشینری پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرتی ہیں اس میں غیر ملکی سرمایہ کار ی میں بھی اضافہ ہوگا۔جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…