جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل ملز سے 8000 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

datetime 20  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیل ملز سے 8000 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 30 جون تک 712 ملازمین کو فارغ کر دیئے جائیں گے اس طرح مجموعی طور پر نجکاری سے قبل 8000 ملازمین فارغ کئے جانے کا مقصد نجکاری کی اچھی قیمت حاصل کرنا ہے ۔ پہلے مرحلہ یں 483 کنٹریکٹ ملازمین اور 229 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کئے جائیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیل ملز میں 14 ہزار ملازمین میں سے 8 ہزار ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں 712 ملازمین جس میں کنٹریکٹ ملازمین 483 اور ڈیلی ویجز ملازمین 229 شامل ہیں جن کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مذکورہ ملازمین کو عید سے قبل 30 جون تک فارغ کر دیا جائے گا ۔اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کا مقصد نجکاری کے لئے اچھی قیمت حاصل کرنا ہے کیونکہ کم ملازمین کے باعث اچھی قیمت لگنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مطابق سال 2016 کے آخر تک پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کر دی جائے گی اس حوالے سے نجکاری کی طرف پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے جس سے ہزاروں افراد کو بے روزگار بنانے کی تیاری کر لی گئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…