بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

اورنج ٹرین ،روزانہ کتنے کروڑ کی سبسڈی دینا پڑیگی،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 18  جون‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ اورنج لائن ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پورے پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈالا گیا ہے یہ عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے ، آنے والی نسلیں حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور ان کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا ۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پرروزانہ 3کروڑ 27لاکھ ، ماہانہ 96کروڑ25لاکھ اور سالانہ 11ارب79کروڑ روپے سبسڈی یا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا جبکہ اس پر لئے گئے قرض پر سود کی ادائیگی الگ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکمرانہں کی ترجیح تعلیم، صحت اور صاف پانی نہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بنیادی انسانی ضرورتوں کیلئے مختص بجٹ کے32تا49فیصد استعمال کیا گیا جبکہ اورنج ٹرین پر نا صرف95فیصد فنڈز لگائے گئے بلکہ دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے مختص کروڑوں روپے کے فنڈر بھی اورنج ٹرین پر لگا دیئے گئے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو میٹرو اورنج ٹرین کا نئے سرے سے آڈٹ کرائیں گے اور ملکی وسائل لوٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، انہیں حالات کا اندازہ نہیں ،تحریک انصاف نے عید کے بعد احتجاج کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…