کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج 38 ہزار 776 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا۔ ایم ایس سی آئی میں شمولیت کے خبر آنے سے مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 776 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں یومیہ اوسط 13 ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا۔ کاروباری ہفتے کیدوران سرمایہ کاروں نے پاک افغان سرحدی کشیدگی اور سیاسی عدم استحکام کی تمام خبروں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے جم کر سرمایا لگایا۔