کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے قواعد کے خلاف پٹرول پمپس قائم کرنے پر اٹک آئل مارکیٹنگ کمپنی کو33لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاہے۔اٹک پٹرولیم کمپنی نے جرمانہ ادا کرنے کے بجائے نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔اوگراکیمطابق اٹک پٹرولیم کمپنی نے سندھ میں 33 اضافی پٹرول پمپس لگائے۔ اوگرا اجازت کے بغیر کمپنی پٹرول پمپس لگانے کی مجاز نہیں ہے۔ شوکاز نوٹس پر اٹک پٹرولیم کمپنی اوگرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔ دوسری جانب اٹک پٹرولیم کمپنی نے جرمانہ کے بجائے نظرثانی اپیل دائر کردی۔ اوگرا نے اٹک پٹرولیم کی جانب سے ستمبر 2015 میں دائر اپیل خارج کر دی تھی۔