جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

لیگی دور حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان پر غیرملکی قرضوں کے بوجھ میں 8.659 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی روپے میں 900 ارب روپے سے زائد ہے، ان قرضوں میں نصف سے زائد اضافہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (3سہ ماہیوں) کے دوران عمل میں آیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2013 میں پاکستان پر مجموعی غیرملکی قرضے 60 ارب 89 کروڑ 90لاکھ ڈالر تھے جو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 69.558 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں، جون 2013سے مارچ 2016 تک غیرملکی پبلک قرضوں کی مالیت میں 7.483ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جون 2013 میں غیرملکی سرکاری قرضوں کی مالیت 51.245ارب ڈالر تھی جو مارچ 2016 تک بڑھ کر 58.728 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرضوں میں 1.192ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔جون 2013 میں آئی ایم ایف کے قرضوں کی مالیت 4.387 ارب ڈالر تھی جو مارچ 2016تک بڑھ کر 5.579ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، غیرملکی واجبات کی مالیت 543 ملین ڈالر کے اضافے سے 3.649 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے لیے حاصل کردہ غیرملکی قرضوں کی مالیت 1.848 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.812ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، بینکوں سے حاصل کردہ غیرملکی قرضے 623 ملین ڈالر کے اضافے سے 2.177ارب ڈالر ہو گئے۔غیرملکی نجی شعبے سے حاصل کردہ قرضے جون 2013سے مارچ 2016تک 39ملین ڈالر کی کمی سے 3.104ارب ڈالر رہ گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مد میں 4.417ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو موجودہ حکومت کے دور میں بڑھنے والے غیرملکی قرضوں کا 51 فیصد ہے، جون 2015 کے اختتام پر مجموعی غیرملکی قرضوں کی مالیت 65.141 ارب ڈالر تھی جو مارچ 2016کے اختتام پر 69.558 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…