پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک کے بعد چین کا پاکستان میں ایک اورحیران کن منصوبہ‘ اب کبھی پاکستان اور چین میں پٹرول کی کمی نہیں ہوگی

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے تیل کی ترسیل کیلئے گوادر سے کاشغر تک پائپ لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے اور 2017 ء4 تک اس منصوبے پر کام شروع کردے گا ،یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوگی۔پراجیکٹ کی تکمیل پانچ سال میں ہوگی جس کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی چین تک ترسیل میں آسانی ہوجائیگی۔ چین اپنی تیل کی درآمدات کا 17 فیصد اس پائپ لائن سے حاصل کریگا۔
پراجیکٹ کیلئے فنڈز کی فراہمی چینی حکومت اور فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کریگی۔ تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ بھی چین کے سلک روٹ کی بحالی کے منصوبے کا حصہ ، پائپ لائن سلک روٹ کے پرانے راستے پر ہی لگائی جائے گی۔ سلک روٹ ایف ڈبلیو او نے تعمیر کی ہے اور چینی پائپ لائن منصوبے کے ذریعے اسے بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ا یف ڈبلیو او نے اس حوالے سے متعلقہ وزارت کو پریزینٹیشن بھی دی ہے۔ منصوبے کی لمبائی روٹ اور لاگت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ گوادر خلیج فارس کے قریب ہے۔ جہاں سے روزانہ 17 ارب بیرل خام تیل کے ذخائر روزانہ گزرتے ہیں۔ 3000 کلومیٹر طویل راہداری گوادر کو کاشغر کے ساتھ ملائے گا۔ سڑک، ریلوے لائن اور پائپ لائن کے ذریعے اشیاء4 کی ترسیل چین کو ہوسکے گی۔
داچائنیز اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی) نے 2013 میں 40 سال کیلئے گوادر پورٹ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔خیال رہے چین ان دنوں ہر روز 60 لاکھ بیرل آئل مختلف ممالک سے سمندری راستے کے ذریعے درآمد کررہا ہے اور مجوزہ پائپ لائن منصوبہ اسکا 17 فیصد آئل کی ترسیل میں کام آسکے گا۔ گوادرپورٹ سے چین میں اشیاء4 کی ترسیل کا سمندری راستہ 2500 کلومیٹر کم ہوجائیگا اور گوادر سے کاشغر کا راستہ 2800 کلومیٹر کم ہوگا کیونکہ کاشغر کا شنگھائی پورٹ سے فاصلہ 4500 کلومیٹر ہے۔ اس طرح سی پیک منصوبے سے چین کو وقت کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کی بھی بچت ہوگی۔ چینی گوادر میں بڑا انڈسٹریل پارک تعمیر کرینگے جہاں آئل سٹی اور پٹرولیم ریفائننگ زون بھی قائم کئے جائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…