لاہور(این این آئی )پراپرٹی اور گاڑیوں پر لاکھوں کادھماکہ خیز ٹیکس،بڑے اقدام کی خبروں نے عوام کے ہوش اُڑادیئے،2000سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر2لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا، پنجاب حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس میں 10فیصد اضافہ کی تجویز پیش کئے جانے کا امکان ہے ،امپورٹڈ گاڑیوں پرفکسڈ ٹیکس بھی عائد کئے جانے کا فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق1000 سی سی سے زائد اور 1300 سی سی سے کم گاڑیوں پر 25ہزار،1300سی سی گاڑی پر50ہزار ،1300سی سی زائد اور2000سی سی سے کم گاڑیوں پر 75000ہزار جبکہ 2000سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر2لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجا ب کی جانب سے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کیلئے آئندہ مالی سال میں ریو نیو کاہدف 20ارب سے بڑھا کر 29ارب رکھے جانے کا امکان ہے ۔