اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کپاس کی کاشت کا 75 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ پیجاب اور سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں کاشت کا عمل جاری ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی شعبہ کیلئے حکومتی اقدامت سے شعبی کی ترقی اور ملکی پیداوار کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ کاٹن کمشنر خالد عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال مون سون سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے جسکی وجہ سے کپاس کی ملکی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی بارشوں اور سیلاب کے باعث کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی تھی جس سے پیداوار میں کمی ہوئی اور قومی معیشت کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کپاس کی کاشت کا 75 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے اور توقع ہے کہ کاشت کے سیزن کے خاتمہ تک اس کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں