نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ممالک میں گھٹتی بھارتی برآمدات سے فکر مند کار ساز صنعت نے حکومت سے ان ممالک کے ساتھ روپے میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے تاکہ برآمدات میں کمی پرقابو پایا جاسکے۔ برآمدات میں مسلسل کمی کے بارے میں پوچھے جانے پر کار ساز کمپنیوں کی تنظیم سیام کے ڈائریکٹر جنرل وشنو ماتھر نے بتایا کہ اس کی اہم وجہ خام تیل اور کموڈٹی کی قیمتوں کے فی الحال کم سطح پر ہونے سے افریقی ممالک کی معیشت میں آئی تنزلی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمت کی بنیاد پر ملک کی جانب سے ہونے والی گاڑیوں کی کل برآمد کا 35 فیصد افریقی ممالک کو جاتا ہے۔