پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عالمی پابندیوں کے خاتمہ، ملکی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمد میں 35 فیصد اضافہ

datetime 11  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمد میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی پیٹروکیمیکل کمرشل کمپنی( پی پی سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی شریفی نیک نفس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں پینتیس فی۔صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی پیٹروکیمیکل مصنوعات میں مزید اضافے کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کی کمپنی یورپی ملکوں میں اپنے مزید نمائندہ دفاتر قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے دوران ایران نے دنیا کے مختلف ملکوں کو1 کروڑ 80 لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کیں جبکہ اس سال توقع ہے کہ 5کروڑ 47 لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل اشیا برآمد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن پیٹروکیمیمکل اشیا تیار کر رہا ہے جسے آئندہ دس برس کے دوران 16 کروڑ ٹن تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…