ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

برطانیہ کی یوریی یونین سے ممکنہ علیحدگی، سونے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

datetime 10  جون‬‮  2016 |

لندن (مانیٹر نگ)لندن کے مے فیئر ڈسٹرکٹ میں قائم سونے کے ایک شو روم پکسلے شارپس میں سونے کے بارز اور سکّوں کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کی وجہ ہے، برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں اپنا سرمایہ محفوظ رکھناہے،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی عوام کی طرف سے سونے کی خرید میں یہ اضافہ دراصل رائے عامہ کے ان تازہ جائزوں کے بعد ہوا ہے، جن سے پتہ چلا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شارپس پکسلی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راس نورمن کے نے کہاکہ لگتا ہے کہ یہ بات اب لوگوں کے شعور میں بیٹھ گئی ہے کہ بریگزٹ اب اصل میں ممکن ہے۔ سونے کو ایڈوانس میں خریدا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ فوری طور پر اس کی شپنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔بریٹینیا کوائنز‘ کی طلب خاص طور پر بڑھی ہے
کیونکہ قانونی کرنسی تصور کیے جانے والے یہ سکّے کیپیٹل گین ٹیکس سے بھی مستثنٰی ہیں۔ سونا فروخت کرنے والے دیگر اداروں کا بھی یہی کہنا تھاکہ اس دھات کی طلب میں پانچ سے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ آن لائن سونا فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق رواں ماہ برطانیہ میں سونے کی طلب دیگر خطوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی صورت میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے معاشی خطرات سے بچنے کے لیے لوگ ایک گرام سونے سے لے کر، جس کی قیمت 50 پاؤنڈز ہے، ایک کلوگرام وزن کی گولڈ بار خرید سکتے ہیں، جس کی قیمت اٹھائیس ہزار پاؤنڈ ہے۔اگر برطانوی عوام یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کرتے ہیں تو سونے کی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ روئٹرز کی طرف سے کرائے جانے والے ایک جائزے کے مطابق اگر برطانیہ یورپی یونین سے نکلتا ہے تو ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں نو فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…