بیجنگ(آن لائن) چین کی ایک کمپنی نے سرکاری طور پر بلوچستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے انجینئرنگ پروکیورمنٹ تعمیراتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔منصوبے پر چین کی پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ اور پاکستان کی حب پاور مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کریں گی جب کہ مجموعی طور پر چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی تعمیراتی کام مکمل کرے گی۔ چائنا ہاربر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق تعمیراتی کام ستمبر2018 تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے سالانہ طور پر 4.4ملین ٹن کوئلے کو اپ لوڈ کیا جا سکے گا۔یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین حب کے مقام پر 2235660ایم وی کوئلے سے چلائے جانے والے پلانٹ کا حصہ ہے۔ چائنا ہاربر کے صدر تانگ چیاؤ لیانگ نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اس منصوبے کو دونوں حکومتوں کی جانب سے خصوصی تعاون حاصل ہو رہا ہے۔