پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کمپنیز بل 2016ء ،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو کمپنیز بل 2016ء کے ڈرافٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر الحق حجازی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن بل کو زیادہ سے زیادہ جامع بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے تاکہ کارپوریٹ گورننس کے تمام شعبوں کو کور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی میں تمام شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی ہے اور نئے بل کے حوالہ سے مختلف شہروں میں سیمینارز بھی منعقد کرائے ہیں تاکہ مختلف شعبوں سے سفارشات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران موصول ہونے والی تجاویز اور سفارشات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور ایسی تجاویز/سفارشات جو اس بل کے حوالہ سے مناسب ہوئیں ان کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ قانون کارپوریٹ سیکٹر کے مؤثر قوانین کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل میں بین الاقوامی قوانین کی جھلک نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے مسودہ قانون کی مزید بہتری کے حوالہ سے ہدایات بھی جاری کیں تاکہ اس کی پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی جا سکے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…