اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ سعودی وزیر خزانہ ابراہیم العساف کے مطابق سعودی عرب سے اپنے ملک میں رقم بھیجنے والوں پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، ابراہیم العساف نے کہا کہ عرب ممالک تیل بحران پیدا ہونے کی وجہ سے اس ضمن میں ٹیکس لگانے کا سوچ رہے ہیں لیکن سعودی عرب صرف دو ٹیکسز لگائے گا۔ سعودی وزیر خزانہ کے مطابق ان دو ٹیکسز میں سے ایک ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور دوسرا تمباکو اور پئے جانے والے مشروبات پر ہوگا۔سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ ان دو ٹیکسز کے علاوہ مزید کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ نئے دو ٹیکسز کا اطلاق 2018 ء سے ہوگا اور ان کی شرح 5 فیصد ہوگی۔سعودی عرب نے سوموار کو پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کیا تھاان پانچ سالوں میں مختلف منصوبوں پر 72 ارب ڈالر کرچ کئے جائیں گے۔