لاہور( این این آئی )بینکوں سے ایک روز میں 50ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ،ایک شناختی کارڈ پر نکالی گئی رقم 50ہزار سے بڑھنے کی صورت میں 0.6فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ایک شناختی کارڈ پر کھولے گئے مختلف اکاؤنٹس سے بھی کل ملا کر ایک دن میں اگر 50ہزار سے زائد کی رقم نکلوانے پر بھی 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا ۔ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز جنہوں نے ٹیکس گواشوارے جمع کرا رکھے ہیں انہیں بھی 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔ تاجروں کا کہنا ہے اس فیصلے سے مشکلات بڑھیں گی ۔ حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔